پنجاب حکومت نے "رائٹ ٹوپیس فل پروٹیسٹ ایکٹ 2024 میں ترمیم کا فیصلہ کرلیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر محکمہ قانون کو ترمیمی مسودہ کابینہ میں پیش کرنے کا ٹاسک دیدیا گیا۔
ذرائع پنجاب حکومت کے مطابق محکمہ قانون کو ترمیمی مسودہ کابینہ میں پیش کرنے کا ٹاسک دیدیا گیا، بل کا مقصد شہریوں کے پرامن احتجاج کے حق کوقانونی تحفظ فراہم کرنا ہے، بل کامقصدپرتشدد کارروائی کی روک تھام کویقینی بناناہے۔
ترمیم میں پولیس کو احتجاج کے موقع پر خصوصی اختیارات دینے کی بھی سفارش کی گئی ہے، بل میں احتجاج کے دوران شہریوں کی زندگی متاثر نہ ہونے کی شرط بھی شامل ہے۔
مجوزہ ترمیم کے تحت احتجاج کے دوران عوامی یا نجی املاک کو نقصان پہنچنے کی صورت میں اس کے ذمہ دار احتجاج کے منتظمین ہوں گے۔ ترمیمی مسودے میں 10 ہزار اہلکاروں پر مشتمل "رائٹ مینجمنٹ فورس" تشکیل دینے کی تجویز دی گئی ہے۔جو کسی بھی ہنگامہ آرائی یا تشدد کی صورت میں فوری طور پر کارروائی کر سکے گی۔






















