پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے نئی تاریخ رقم کردی،مارکیٹ تاریخ میں پہلی بار ایک لاکھ 60 ، 61اور62 ہزار پوائنٹس کےسنگ میل عبورکرلیا۔
کاروباری ہفتے کے آخری روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ تاریخ میں پہلی بار162000پوائنٹس کا سنگ میل عبور کرگئی،دوران ٹریڈنگ 100انڈیکس 2873 پوائنٹس بڑھ کر 162154 پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پرجاپہنچا۔
گزشتہ روز اسٹاک مارکیٹ تاریخ میں پہلی بار 159000 پوائنٹس کا سنگ میل عبور کرکے بند ہوئی تھی۔





















