آئی سی سی ورلڈکپ کا فائنل میچ 19 اکتوبر کو بھارت کے شہر احمد آباد کے نریندرمودی سٹیڈیم میں انڈیا اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا جائے گا تاہم پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کے خلاف میچ سے قبل پچ کی تبدیلی پر بھارتی ٹیم پر فکسنگ کا الزام لگایا گیا جس پر آئی سی سی کی وضاحت بھی سامنے آ گئی لیکن اب سیمی فائنل میں ٹاس کے وقت روہت شرما کی جانب سے سکے کو دور پھینکنے پر نیا تناز ع کھڑا ہو گیاہے ۔
ایکس (سابقہ ٹویٹر)پر ویڈیوز وائر ل ہو رہی ہیں جس کے ساتھ تبصروں میں کہا جارہاہے کہ بھارتی کپتان رہوت شرما ٹاس کے وقت سکے کو اتنی دور پھینک دیتے ہیں کہ حریف کپتان کو معلوم ہی نہیں ہوتا کہ ٹاس کون جیتا ہے جبکہ میچ ریفری بتاتا ہے کہ ٹاس بھارت نے جیت لیا ہے ۔
ریفری نے پہلے بتا دیا اور COIN بعد میں دیکھا 😂😂
— Muneeba Ali (@MuneebaAli108) November 15, 2023
So Rohit Sharma Spin The Coin And Through It a Distance Away So That Kane Can’t Even See That And Indian Referee Can Ask India Won The Toss😂😂 @vikrantgupta73 G Kuch To Javab Dain😂😂#ViratKohli𓃵 #RohitSharma𓃵… pic.twitter.com/jMcXpFv7c0
ورلڈکپ میچز کے دوران بھارتی کپتان کے دیگر ٹیموں کے ساتھ بھی ٹاس کے وقت سکے کو دور پھینکنے کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔میگا ایونٹ کے دوران روہت نے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ جبکہ گروپ میچز کے دوران پاکستان، افغانستان انگلینڈ، آسٹریلیا، جنوبی افریقا اور سری لنکا کے خلاف میچز میں ٹاس جیتا تھا۔
دوسری جانب گزشتہ روز ورلڈکپ 2023 کے پہلے سیمی فائنل میچ میں آئی سی سی کی اجازت کے بغیر بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے میچ سے قبل پچ تبدیل کردی تھی۔سیمی فائنل کیلئے پہلے سے مختص پچ استعمال نہیں کی گئی بلکہ یہ میچ اس 6 نمبر پچ پر ہورہا ہے جس پر پہلے ہی 2 میچز کھیلے جاچکے ہیں اور یہ پچ بھارتی اسپنرز کے لیے مددگار ثابت ہوگی۔