ایف بی آر نےکاروباری افراد اور کمپنیوں کے لیے الیکٹرانک انوائسنگ کے اجرا میں دو ماہ کی توسیع کر دی۔
ایف بی آر کےمطابق پبلک کمپنیوں کو 15اکتوبر تک رجسٹریشن اور1نومبر سے الیکٹرانک انوائس جاری کرنے کی ہدایت کی گئی ہے،اس سے پہلے الیکٹرانک انوائس کی ڈیڈ لائن 31 اگست مقرر تھی،1 ارب روپے سے زائد ٹرن اوور والی کمپنیوں کو 25 اکتوبر تک سسٹم انٹیگریشن مکمل کرنا ہوگا،جبکہ 10کروڑ سے ایک ارب روپے تک ٹرن اوور رکھنے والی کمپنیوں کے لیے 1نومبر کی ڈیڈ لائن رکھی گئی ہے۔
درآمدکنندگان کو 15نومبرتک ٹیسٹنگ اور 25 نومبر تک رجسٹریشن لازمی قرار دی گئی ہے،10 کروڑ سے کم ٹرن اوور والی کمپنیوں کو یکم دسمبر سے الیکٹرانک انوائس جاری کرنا ہوگا،افراد اور ایسوسی ایشن آف پرسنز کےلیےبھی الیکٹرانک انوائس لازمی ہے،دیگر رجسٹرڈ افراد کو 31 دسمبرتک سسٹم انٹیگریشن مکمل کرنےکی ہدایت کی گئی ہے۔






















