سندھ کے 14 اضلاع کی 28 نشستوں پر ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ کے بعد غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے اب تک سیہون کی ٹاؤن کمیٹی بھان سیدآباد کے دو وارڈز پر ضمنی انتخابات کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج سامنے آ گئے۔
غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق وارڈ 1 پر پیپلز پارٹی امیدوار عبدالکریم میمن 353 ووٹ لیکر کامیاب ہو گئے ہیں جبکہ وارڈ 1 پر سندھ یونائیٹیڈ پارٹی کے امیدوار علی رضا چنا 302 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
وارڈ 5 میں پیپلز پارٹی امیدوار عبدالباسط میمن 485 ووٹ حاصل کر کے کامیاب ہو گئے ہیں ، وارڈ 5 میں سندھ یونائیٹیڈ پارٹی کے امیدوار محمد صفر بھنڈ 128 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔وارڈ 5 میں آزاد امیدوار سرور شورو 43 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے۔
حیدرآباد
میونسپل کارپوریشن سچل سرمست کی یوسی 106 پرضمنی انتخاب کا غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ سامنے آ گیاہے ، جس کے مطابق وائس چیئرمین کی نشست پر آزاد امیدوار قاضی خلیل احمد 554 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے ہیں جبکہ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار امیر زادہ 399 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ۔






















