انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بھارتی ویمنز ٹیم پر سلو اوور ریٹ کے باعث جرمانہ عائد کردیا۔
آئی سی سی اعلامیے کے مطابق بھارتی ویمنزٹیم نے مقررہ وقت میں 2 اوورز کم کرائے،میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ کردیا گیا۔
دوسری جانب آسٹریلیا ویمنز ٹیم کی آل راؤنڈر گریس ہیرس آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ سے باہر ہوگئی۔ گریس ہیرس انڈیا کے خلاف ون ڈے سیریز میں پنڈلی کی تکلیف کا شکار ہوئیں۔






















