پاکستان کرکٹ بورڈ نے نئے ٹیلنٹ کی تلاش کیلئے ملک بھر کے اسکولز میں ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا آغاز کردیا۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے پروگرام کا افتتاح کیا۔ ٹرافی کی رونمائی کی۔ ٹیموں میں کٹ بیگز تقسیم کئے۔ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ملک بھر سے 391 اسکولز حصہ لے رہے ہیں۔ امید ہے اس ایونٹ سے آنے والے کھلاڑی قومی ٹیم میں شامل ہوکر ملک کانام روسن کریں گے۔
ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت بہترین پرفارمرز کو انڈر سیونٹین، انڈر ففٹین اور انڈر نائنٹین ریجنل ٹیموں اور اکیڈمیوں میں شامل کیا جائے گا۔





















