مسئلہ فلسطین پر نیویارک میں سعودی عرب اور فرانس کی میزبانی میں اعلیٰ سطح اجلاس میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار پاکستان کی نمائندگی کی،اجلاس میں مسئلہ فلسطین کے تصفیے اور دو ریاستی حل پر عمل درآمد کا جائزہ لیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کےمطابق اسحاق ڈار نےفرانس،برطانیہ ،آسٹریلیا،کینیڈا کی جانب سےفلسطینی ریاست کوتسلیم کرنےکاخیرمقدم کیا،اور کہا کہ بین اقوامی قوانین پر عمل کرتےہوئےدیگرممالک بھی فلسطین کو تسلیم کریں۔
پاکستان کی جانب سےمسئلہ فلسطین کےتصفیے کے لیےاجلاس کے اعلان نیویارک کی مکمل حمایت کی گئی،ترجمان کا کہنا ہےکہ اعلان نیویارک کی حمایت پاکستان کی منصفانہ اورپائیدارامن کی وابستگی کا اظہار ہے ۔
پاکستان 1988 میں فلسطین کوتسلیم کرنےوالےاولین ممالک میں شامل ہے،فلسطین کو اقوام متحدہ کا مکمل رکن بنانےکا ہمیشہ سےحامی ہے،اجلاس میں نائب وزیراعظم کی شرکت فلسطینیوں کے لئےپاکستان کی غیرمتزلزل حمایت کا اظہار ہے ۔
اس سے قبل نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے نیویارک میں اسلامی تعاون تنظیم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کی،امن و رواداری کے فروغ کے لیے نبی کریم ﷺ کی تعلیمات کو خراج تحسین پیش کیا،حضور ؐ کی سیرت طیبہ میں امن،انصاف،رحم دلی و رواداری کو اجاگر کیا ۔






















