اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80 ویں اجلاس میں نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار نے عالمی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان صنفی مساوات پر مکمل یقین رکھتا ہے اور خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کر رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان میں خواتین ہر شعبے میں اپنا کردار ادا کر رہی ہیں ، 30سال قبل بیجنگ میں صنفی مساوات پرمعاشرے کی تشکیل کا وعدہ کیا، ایک ایسے مستقبل کا خواب دیکھا تھا جس میں خواتین کو خودمختار بنانا شامل تھا، پاکستان کے بانی قائد اعظم محمد علی جناح نےبھی خواتین کوخودمختار بنانےکا کہا، پاکستان نے اس دور میں صنفی مساوات میں مثبت رجحان پیش کیا ، پاکستانی خواتین ، سیاست، عدلیہ، افواج، پولیس اور بیوروکریسی میں شامل ہیں ، پاکستان نےباٖفخر انداز سے مسلم دنیا کی پہلی وزیراعظم بے نظیربھٹو کو منتخب کیا ، اب صوبہ پنجاب میں بھی پہلی بار خاتون وزیراعلیٰ مریم نوازکو منتخب کیا گیا ۔
انہوں نے کہا کہ قومی اور صوبائی اسمبلی میں خواتین کیلئے ریزو سیٹیں موجود ہیں ، لوکل باڈی میں بھی خواتین کو اہم مقام دیا گیا ، خواتین کو کام کی جگہ سے لیکر راستے میں ہراسگی پر سزائیں دی جا رہی ہیں ، خواتین کو با اختیار بنانے کیلئے بے نظیر انکم اسپورٹ پروگرام جاری ہے ، وزیرا عظم یوتھ پروگرام میں بھی خواتین کو ترجیح دی جا رہی ہے ، ووکیشنل ٹرینگ کے ساتھ خواتین کو تربیت فراہم کی جا رہی ہے ، خواتین کو مزید ترقی دینے کیلئے ملکر صنعتی مساوات کیلئے مزید سرمایہ کاری کی ضرورت ہے ، ہمیں سب کو ملکر خواتین کو بااختیار بنانے سمیت غربت کے خاتمے کے اقدامات کرنا ہونگے۔






















