پاکستان اور بھارت کے درمیان سپر فور مرحلے کے کل شیڈول میچ میں ریفری کے فرائض اینڈی پائی کرافٹ ہی ادا کریں گے ۔
تفصیلات کے مطابق گروپ اے کے پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ میں تنازع اس وقت شروع ہوا جب اینڈی پائیکرافٹ نے ٹاس کے وقت دونوں کپتانوں کو ہاتھ ملانے سے روک دیا جس پر پی سی بی نے احتجاج ریکارڈ کرواتے ہوئے میچ ریفری کو تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا اور آئی سی سی میں بھی شکایت درج کروائی، پاکستان اور عمان کا میچ تاخیر کا شکار ہوا تاہم معاملہ اینڈی پائیکرافٹ کی جانب سے قومی ٹیم اور مینجمنٹ سے معافی مانگنے پر ختم ہوا جس کی پی سی بی کی جانب سے ویڈیو بھی جاری کی گئی ۔






















