ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس میں ملزم عمر حیات پر فردِ جرم عائد کر دی گئی۔
اسلام آباد کی عدالت میں ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس کی سماعت ہوئی،کیس کی سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نےکی،جج نے ملزم سےاستفسارکیاکہ کیا آپ نے ثنا یوسف کو قتل کیا ہے؟ملزم نےجواب دیا کہ میں نے ایسا کوئی جرم نہیں کیا،یہ سب جھوٹ ہے۔
جج نےکہاکہ الزام ہےکہ آپ نےمقتولہ کا موبائل فون بھی چھینا,ملزم نےجواب دیا کہ میرے خلاف لگائے گئے تمام الزامات جھوٹ پرمبنی ہیں,عدالت نےملزم پر فردجرم عائد کرتےہوئےکیس کی مزید سماعت 25 ستمبر تک ملتوی کر دی۔
خیال رہے کہ ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے قتل کا مقدمہ ملزم عمر حیات کے خلاف تھانہ سنبل اسلام آباد میں درج ہے۔






















