بالی ووڈ کے معروف گانے 'یاعلی' سے شہرت پانے والے گلوکار زوبین گرگ انتقال کرگئے۔
بھارتی میڈیا کےمطابق بالی وڈ فلم گینگسٹر کےگانے 'یا علی' سے شہرت حاصل کرنے والے گلوکار و موسیقار زوبین گرگ 52 سال کی عمرمیں اسکوبا ڈائیونگ کے دوران انتقال کرگئے،گلوکار زوبین آج سنگاپور میں نارتھ ایسٹ فیسٹیول میں پرفارم کرنے والے تھے۔
زوبین نے 2006 کی بالی وڈ فلم گینگسٹر کے گانے 'یا علی' سےشہرت حاصل کی،جو انکی شہرت کی وجہ بنا،اس کے علاوہ انہوں نے کئی مشہور گانے دیے جس میں فلم کرش 3 کا گانا"دل تو ہی بتا" اور فلم پیار کے سائیڈ ایفیکٹس کا گانا "جانے کیا چاہے من' وغیرہ شامل ہیں۔






















