پاکستان ٹی 20 کرکٹ ٹیم کے نئے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ قومی ٹیم کی قیادت ملنا میرے لئے باعث فخر ہے۔
سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے حالیہ پیغام میں فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی کا کہنا تھا کہ میں اپنی قومی ٹی 20 کرکٹ ٹیم کی قیادت ملنے پر فخر محسوس کرتا ہوں اور پرجوش ہوں۔
فاسٹ باؤلر نے پاکستان کرکٹ بورڈ اور شائقین کے اعتماد اور حمایت کا شکریہ بھی ادا کیا۔
اپنے پیغام میں شاہین کا کہنا تھا کہ میں ٹیم اسپرٹ کو برقرار رکھنے اور کرکٹ کے میدان میں اپنی قوم کا نام روشن کرنے کے لیے اپنی پوری کوشش کروں گا۔
I am honoured and thrilled to lead our national T20 cricket team. Thank you to the Pakistan cricket board and fans for their trust and support.
— Shaheen Shah Afridi (@iShaheenAfridi) November 16, 2023
I'll give my best to uphold the team spirit and bring glory to our nation on the cricket field.
Our success lies in unity, trust and…
شاہین شاہ کا مزید کہنا تھا کہ ہماری کامیابی اتحاد، اعتماد اور انتھک محنت میں ہے، ہم صرف ایک ٹیم نہیں ہیں بلکہ ایک خاندان کی طرح ہیں اور سب مل کر آگے بڑھیں گے۔
یہ بھی پڑھیں۔ ٹی ٹوینٹی کپتان بننے کے بعد شاہین شاہ آفریدی نے پہلا پیغام جاری کر دیا
واضح رہے کہ بدھ کے روز قومی ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم کی جانب سے مستعفی ہونے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے شاہین آفریدی کو ٹی 20 ٹیم کی قیادت سونپی گئی جبکہ شان مسعود کو ٹیسٹ ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے۔