وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سرگودھا میں پہلے الیکٹرک بس منصوبے کا افتتاح کر دیا، مریم نواز سرکٹ ہاؤس بس اسٹاپ سے ای بس میں سوار ہوئیں اور عوام کے جوش و خروش پر اظہار مسرت کیا۔
مریم نواز کی آمد پر شہریوں نے پھول نچھاور کیے ، صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ نے منصوبے پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سرگودھا میں 33 بسیں چار روٹس پر چلیں گی ، روزانہ 25 ہزار سے زائد مسافر مستفید ہوں گے ، ہر سٹاپ کا کرایہ 20 روپے مقرر کیا گیا ہے ، بسوں میں وائی فائی، موبائل چارجنگ اور سی سی ٹی وی کی سہولت بھی موجود ہے ، خواتین کے لیے علیحدہ کمپارٹمنٹ کیا گیا ہے۔ چارجنگ اسٹیشنز بھی قائم کر دیے گئے ہیں ۔



















