رواں سال کا دوسرا سورج گرہن 21 اور 22 ستمبر کو ہوگا ، پاکستان میں دکھائی نہیں دے گا۔
محکمہ موسمیات کلائمیٹ ڈیٹا پروسیسنگ سینٹر کے مطابق سال 2025 کے دوسرے سورج گرہن کا آغاز اکیس ستمبر کو پاکستانی وقت کے مطابق رات 10 بجکر 30 منٹ پر ہوگا اور 22 ستمبر کو رات 12 بجکر 42 منٹ پر سورج گرہن اپنے عروج پر ہوگا ، جزوی سورج گرہن کا اختتام رات 2 بجکر 55 منٹ پر ہوگا ۔ رواں سال کا دوسرا سورج گرہن بھی پاکستان میں دکھائی نہیں دے گا جبکہ پیسیفیک، اٹلانٹک، انٹارکٹیکا اور آسٹریلیا کے کچھ حصوں میں سورج گرہن دیکھا جاسکے گا۔






















