پاکستان اور ڈنمارک کےدرمیان رعایتی قرض پروگرام کے معاہدے پر دستخط ہوگئے۔ ڈنمارک کی حکومت ڈی ایس آئی ایف کے تحت مشرقی فیصل آباد میں واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ لگائے گی۔
ترجمان اقتصادی امور ڈویژن کے مطابق رعایتی قرض کا معاہدہ پاکستان ڈنمارک فریم ورک کے تحت دستخط ہوا جو 2022 میں طے پایا تھا ۔ یہ پاکستان ڈنمارک فریم ورک کے تحت پہلا قرض پروگرام ہے۔
معاہدے کے تحت مشرقی فیصل آباد میں ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ لگایا جائے گا جو روزانہ تین کروڑ تیس لاکھ گیلن پانی کو صاف کرے گا ۔ پاکستان کی جانب سے سیکرٹری وزارت اقتصادی امور ، ڈنمارک کی طرف سے ڈی ایس آئی ایف کی ایم ڈی ٹینا کلرپ ہاؤسن اور ڈینسکے بینک کے ایم ڈی جیسپر پیٹرسن نے معاہدے پر دستخط کئے۔





















