وفاقی وزیر و صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان نے تاریخی پاک، سعودی دفاعی معاہدے پر قوم کو مبارکباد دی ہے۔
عبدالعلیم خان نے کہا کہ سعودی عرب سے دفاعی معاہدہ طے پانا پاکستان کی عسکری قابلیت کا اعتراف اور تاریخی سنگ میل ہے ۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر ہی دفاعی معاہدے کے اصل روح رواں ہیں۔
عبدالعلیم خان کا مزید کہنا تھا کہ لا الہٰ الا اللہ کے وارثوں کے مابین مشترکہ دفاعی حکمت عملی نئے دور کا آغاز ہے، دونوں اسلامی ممالک امن کے علمبردار ہیں۔ معاہدے سے عالمی برادری کو مثبت پیغام ملا۔
انہوں نے مزید کہا کہ مشترکہ دفاعی معاہدہ طاقت کے اظہار کی بجائے دفاع کا ضامن ہو گا ۔ اس کا مقصد خطے میں امن کا فروغ اور توازن برقرار رکھنا ہے ۔ ایک بار پھر پاک فوج کی صلاحیتوں کا اعتراف ہوا ہے ۔ معاہدے سے خطے میں دفاعی استحکام کو دوام ملے گا۔






















