اسٹاک مارکیٹ نے تاریخ میں پہلی بار158000 پوائنٹس کا سنگ میل عبورکرلیا ۔
پاک سعودی عرب تاریخی دفاعی معاہدے کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ تیزی دیکھی گئی،کاروبار کے اختتام پر مارکیٹ نے تاریخ میں پہلی بار158000 پوائنٹس کا سنگ میل عبورکرلیا ۔
ہنڈریڈ انڈیکس میں 1775 پوائنٹس کا اضافہ، مارکیٹ 157953 پوائنٹس پر بند ہوا،57 ارب روپے مالیت کے1ارب 96 کروڑ شیئرز کا غیر معمولی کاروبار ہوا۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر پاکستان اسٹاک مارکیٹ ایک لاکھ 56 ہزار 177 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔





















