وزیراعظم دورہ سعودی عرب مکمل کرکے ریاض سے لندن روانہ ہوگئے۔ شہبازشریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں شرکت کیلئے 22 ستمبر کو امریکا پہنچیں گے۔
وزیراعظم نے سعودی ولی شہزادہ محمدبن سلمان کی دعوت پرسعودی عرب کا دورہ کیا، ریاض کے نائب گورنرمحمد بن عبدالرحمان بن عبد العزیز نے وزیراعظم کو الوداع کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف لندن میں دو دن قیام کے بعد امریکا جائیں گے جہاں اُن کی صدر ٹرمپ سے ملاقات متوقع ہے۔ شہبازشریف 26 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔
شہباز شریف فلسطین سے متعلق سربراہ کانفرنس میں بھی شرکت کریں گے۔ دورے میں شریک نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو سے ملاقات بھی متوقع ہے۔






















