راولپنڈی کے علاقے گنجمنڈی میں ٹریفک پولیس کی وردی میں ملبوس جعلی اہلکار کو گرفتار کر لیا گیا ۔
پولیس کے مطابق ملزم کو رکشہ ڈرائیورز سے رشوت وصول کرتے ہوئے وارڈن نے گرفتار کیا، جعلی ٹریفک اہلکار سے نقدرقم،جعلی پولیس کارڈ بھی برآمد کر لیا گیا، جعلی اہلکارنےٹریفک پولیس کی ریفلیکٹنگ جیکٹ بھی پہن رکھی تھی، ملزم کی شناخت محمد عارف کےنام سے ہوئی،جسے تھانہ گنجمنڈی پولیس کےحوالے کر دیا گیا ۔






















