اسرائیلی وزیراعظم نتین یاہو نےکہا ہےکہ قطرسمیت کئی ممالک ہمیں تنہا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن وہ کامیاب نہیں ہوں گے۔
وزیراعظم نیتن یاہو نےاسرائیلی اخبارکو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ قطر سمیت کئی ممالک نےہمیں تنہا کردیا ہے،لیکن امریکا اوراس جیسے کئی ممالک ہمارے ساتھ ہیں،تاہم مغربی یورپ میں ہمیں کچھ مسائل کا سامنا ہے،مغربی یورپ سے اسرائیل کو چیلنج درپیش ہے اور اس ناکہ بندی کو بھی توڑ دیں گے۔
انہوں نے میڈیا میں اسرائیل مخالف بیانیے کیلئے قطر اور چین پرفنڈنگ کا الزام لگاتے ہوئےکہا صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہمیں ہتھیاروں اور صنعتی پیداوار میں خود کفیل ہونا ہوگا






















