پاکستان نے آئی سی سی سے ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو جنوبی افریقہ کیخلاف ہوم سیریزمیں ذمہ داریاں نہ دینے کا مطالبہ کر دیا۔ پی سی بی نے آئی سی سی کو خط لکھ کر میچ ریفری کے طور پر کسی اور کو بھیجنے کا کہہ دیا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان نےآئی سی سی سے اینڈی پائی کرافٹ کو جنوبی افریقہ کیخلاف ہوم سیریزمیں ذمہ داریاں نہ دینے کا مطالبہ کر دیا، پی سی بی کا مؤقف ہے کہ اینڈی پائی کرافٹ نے پاک، بھارت میچ میں جانبداری کا مظاہرہ کیا۔
ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ نے اینڈی پائی کرافٹ کے پاکستان میں داخلے پر پابندی لگا دی ہے، صورتحال کے پیش نظر پی سی بی نے آئی سی سی سے مطالبہ کیا ہے کہ اگلی سیریز میں کسی اور کو بھیجیں۔
پاکستان اور جنوبی افریقہ کی سیریز اکتوبر میں پاکستان میں کھیلی جانی ہے، پی سی بی نے ایشیا کپ میں بھی میچ ریفری کو تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔






















