میچ ریفری کیخلاف بروقت کارروائی نہ کرنے پر ڈائریکٹرانٹرنیشنل پی سی بی عثمان واہلہ معطل کردیا گیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نےپاکستان بھارت کے درمیان گزشتہ روز ہونے والے میچ میں ریفری کی جانب سے دونوں کپتانوں کو ہاتھ ملانے سے روکا تھا
اسی پر اب پاکستان کی جانب سے بڑا ایکشن سامنے آیا ہے،جہاں پاکستان نےریفری کیخلاف بروقت کارروائی نہ کرنے پر ڈائریکٹر انٹرنیشنل پی سی بی عثمان واہلہ کو معطل کردیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ عثمان واہلہ کو بھارتی ٹیم کے رویے اور میچ ریفری کیخلاف ایکشن نہ لینے پرمعطل کیا گیا،خیال رہے کہ بھارتی ٹیم نے گزشتہ روز میچ کے بعد قومی ٹیم سے ہاتھ نہیں ملایا تھا۔




















