نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے قطر میں مصری وزیرخارجہ سے ملاقات کی جس دوران دونوں رہنماؤں نے قطر اور دیگر مسلم ممالک پر اسرائیل کے غیرقانونی حملوں کی شدید مذمت کی ۔
ترجمان دفترخارجہ کےمطابق ملاقات عرب اسلامی ممالک سمٹ کی تیاری کے لئے وزرائے خارجہ اجلاس کے دوران ہوئی ۔ اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ نے دوحا پر اسرائیلی حملہ قطر کی خودمختاری اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ۔ دونوں رہنماؤں نے فلسطینی کاز کے لیے غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا اور مسلم امہ کے اتحاد کی فوری ضرورت پر زور دیا ۔






















