سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے کہاہے کہ ہمیں اپنے کھلاڑیوں سے بہت امیدہے، باڈی لینگویج بہت زیادہ اہم کردار ادا کرے گی، بیٹنگ،بولنگ،فیلڈنگ میں اپنی ذمہ داریاں نبھانا ہوں گی۔
شاہدآفریدی نے کہا کہ امید ہےآج اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی، کھلاڑی کسی چیز کو نیگٹونہ آنے دیں، بھارتی میڈیا ابھی تک بالی ووڈ سے باہرنہیں آیا، لیجنڈ لیگ میں بھارت نے جو کیا اس سے اچھا پیغام نہیں گیا، کرکٹ کو سیاست سے الگ رکھنا چاہیے۔
محمد یوسف نے کہا کہ پاک بھارت میچ اسپیشل ہوتا ہے، پاک بھارت میچ میں جذبہ کے ساتھ کھیلنا ہو گا، پاک بھارت میچ میں بہت سے کھلاڑی ہیرو بنے، کھلاڑی کوشش کریں کہ وہ خود اچھا کھیلیں۔





















