محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا کے منجمد اکاؤنٹ سے کروڑوں روپے نکلوائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔
محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا کے غیرملکی منصوبے کے منجمد اکاونٹ سے 10 کروڑ روپے سے زائد رقم نکلوالی گئی۔
دستاویزات کے مطابق 25 جون کو منجمد ہونے والے اکاونٹ سے 3جولائی کو کروڑوں روپے نکالے گئے، محکمہ تعلیم کے پروجیکٹ ڈائریکٹر نے بینک کے اعلیٰ حکام کوتحقیقات کیلئے خط لکھ دیا۔
خط میں کہا گیا ہے کہ 3 جولائی کو3 چیکس کے ذریعے 10کروڑ 60 لاکھ 44 ہزار579 روپے نکلوائے گئے بتایا جائے، ہیومن کیپٹل انویسٹمنٹ پروجیکٹ کے منجمد اکاونٹ سے رقم کیسے نکالی گئی، بینک انتظامیہ کی غفلت کی تحقیقات ضروری ہیں۔





















