نائب وزیراعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار عرب اسلامک وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کیلئے قطر پہنچ گئے۔
ترجمان دفترخارجہ کےمطابق اسحاق ڈار عرب اسلامک سمٹ سےپہلےوزرائےخارجہ اجلاس میں شریک ہوں گے،ذرائع کےمطابق اسحاق ڈار کمرشل فلائٹ کےذریعے دوحا کیلئے روانہ ہوئے،اسحاق ڈار عرب اسلامک وزرائے خارجہ اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔
اجلاس میں قطر پر اسرائیلی حملے اور اس کے بعد کی صورتحال پر غور کیا جائے گا، عرب اسلامک سربراہی اجلاس کا ایجنڈا بھی طےکیا جائے گا،سربراہی اجلاس میں وزیرِاعظم شہباز شریف شریک ہوں گے۔






















