پاکستانی ٹک ٹاکر و سوشل میڈیا انفلوئنسر سامعہ حجاب کے اغواء اور دھمکی کے کیس کا ڈراپ سین ہو گیا۔
ذرائع کےمطابق سامعہ حجاب اورحسن زاہد کےدرمیان صلح ہوچکی ہے،سامعہ حجاب کیجانب سے عدالت میں بیان حلفی اوربیان ریکارڈ کروایاجائےگا،ذرائع کےمطابق ضمانت کی درخواستوں پر آج باقاعدہ سماعت نہ ہونے کیوجہ سے صلح نامہ جمع نہ کروایا جاسکا۔
ملزم حسن زاہدکیجانب سے دونوں کیسزمیں ضمانت کی درخواست دائرکردی گئی،عدالت نےضمانت کی درخواستوں پرفریقین کو نوٹسز جاری کردیئے،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد کے جوڈیشل مجسٹریٹ یاسر محمود چوہدری کی عدالت میں ضمانت کی درخواستیں دائر کی گئیں۔
مدعی مقدمہ سامعہ حجاب آج عدالت میں پیش نہ ہوئی۔ ضمانت کی درخواستوں پر سماعت 15 ستمبر تک ملتوی کی گئی،خیال رہےکہ حسن زاہد کیخلاف اغواء ،دھمکیاں و دیگر دفعات کے تحت تھانہ شالیمار میں مقدمات درج ہیں۔






















