فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے قصور سیکٹر اور جلال پور پیر والا، ملتان میں فلڈ ریلیف کیمپ کا دورہ کیا،سیلاب متاثرین سے ملاقات میں آبادکاری اور بحالی تک مکمل تعاون کی یقین دہانی کرادی۔
پاک فوج کےشعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کےمطابق فیلڈمارشل سیدعاصم منیر نےقصورسیکٹر اور جلال پورپیروالا،ملتان میں فلڈریلیف کیمپ کادورہ کیا ہے،قصور اور ملتان پہنچنے پرفیلڈ مارشل کا کور کمانڈرز لاہور اور ملتان نے استقبال کیا۔
فیلڈ مارشل نےامدادی کارروائیوں میں مصروف اہلکاروں اور سیلاب متاثرین سے ملاقات کی،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے جوانوں کے جذبے، تیاری اور دن رات محنت کو سراہا،متاثرین نے پاک فوج کی بروقت مدد پر تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔
اس موقع پربات کرتےہوئے فیلڈ مارشل عاصم منیر نےکہاریاست ہرسال قیمتی جانوں اوراملاک کےضیاع کی متحمل نہیں ہوسکتی،اچھی طرزحکمرانی اور عوامی شراکت پرمبنی ترقی وقت کی ضرورت ہے، متاثرہ آبادی کو ہرسال جانی ومالی نقصان سے بچانے کیلئےبنیادی ڈھانچےکی تعمیر تیز کی جائے۔






















