نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہاہے کہ بیرون ملک پاکستانیوں اور ان کے اہلخانہ کو سہولت دینا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
اسحاق ڈار کی زیرصدارت اجلاس میں اوورسیز پاکستانیوں کے لیے خصوصی پیکج پر پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اعلامیے کے مطابق نائب وزیراعظم نے متعلقہ وزارتوں کو ہدایت کی کہ پیکج کے اہداف جلد مکمل کیے جائیں، حکومت اوورسیز پاکستانیوں کے ساتھ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہے۔
نائب وزیراعظم نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کی خدمات کو تسلیم کرتے ہیں، بیرون ملک پاکستانیوں اور ان کے اہلخانہ کو سہولت دینا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ اجلاس میں متعلقہ وزرا ، سیکریٹریز اور دیگر حکام نے بھی شرکت کی۔






















