وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے جلال پور پیر والا کا دورہ کیا اور سیلابی صورتحال کا جائزہ لیا ، اس موقع پر این ایچ اے شاہراہ پر شگاف کا معائنہ بھی کیا ۔
تفصیلات کے مطابق عبدالعلیم خان نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کی حفاظت اولین ترجیح ہے، این ایچ اے چوکس رہے اور انتظامیہ سے نزدیکی رابطہ رکھے، شہریوں کی حفاظت کے لئے این ایچ اے نے شگاف کا بروقت فیصلہ کیا، مشکل کی اس گھڑی میں سب کومتحد ہو کر کام کرنا ہے، سیلابی صورتحال غیر متوقع تھی، تمام ادارے آن بورڈ ہیں۔
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان جلال پور میں بوائز ہائی سکول ریلیف کیمپ بھی گئے ، وفاقی وزیر مواصلات نے متاثرین کے لئے ریلیف سرگرمیوں کا جائزہ لیا گیا ۔
وفاقی وزیرعبدالعلیم خان جلال پور پیر والا کے عارضی بند پر بھی گئے، اس موقع پر وفاقی سیکرٹری مواصلات اور سینئر حکام بھی وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کے ہمراہ تھے۔






















