ٹک ٹاکرسمعیہ حجاب کومبینہ دھمکیاں دینے کے کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں ٹک ٹاکرسمعیہ حجاب کومبینہ دھمکیاں دینے کے کیس کی سماعت ہوئی،ملزم کو جوڈیشل مجسٹریٹ یاسر محمود چوہدری کی عدالت میں پیش کیا گیا،پولیس نے ملزم زاہد کے 5 دن کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی،جسکو عدالت مسترد کردیا۔
عدالت نےملزم حسن زاہد کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنےکا حکم دے دیا،ملزم زاہد کےخلاف تھانہ شالیمار میں مقدمہ درج ہے، اس سے قبل مبینہ اغواء کے مقدمہ میں بھی ملزم زاہد جوڈیشل ہوچکا ہے۔






















