قطر پر صہیونی حملہ کی امریکا سمیت سلامتی کونسل کے تمام پندرہ اراکین کی اسرائیل کا نام لیے بغیر مذمت کی ہے۔
دوحہ میں حماس قیادت پراسرائیلی حملے کےبعد اقوام متحدہ سلامتی کونسل نے بیان جاری کر دیا،سلامتی کونسل نے اسرائیل کا نام لیے بغیر قطر میں حملوں کی مذمت کی ہے۔
سلامتی کونسل کا مذمتی بیان برطانیہ اور فرانس نے تیار کیا اور یہ بیان تمام 15 اراکین، بشمول اسرائیل کے اتحادی امریکا کی منظوری سے جاری کیا گیا۔
اعلامیہ میں قطرکی خودمختاری اورعلاقائی سالمیت کی حمایت کی گئی، جبکہ غزہ سے یرغمالیوں کی رہائی اورجنگ بندی کو اولین ترجیح رکھنے پر زور دیا گیا۔
پاکستان کےمستقل مندوب عاصم افتخار نے اپنےخطاب میں کہا کہ اسرائیل نے جان بوجھ کر ثالث پر حملہ کیا،جارحیت یو این چارٹر کی کھلی خلاف ورزی ہے،خطے میں امن کیلئے عالمی برادری کو کردار ادا کرنا ہو گا۔
یاد رہے کہ سلامتی کونسل کا یہ اجلاس پاکستان سمیت دیگر ملکوں کے مطالبے پر بلایا گیا ہے۔





















