استحکام پاکستان پارٹی نے صدر مملکت عارف علوی کی جانب سے ملک بھر میں عام انتخابات کیلئے تجویز کردہ تاریخ مسترد کر دی۔
آئی پی پی کی مرکزی ترجمان فرودس عاشق اعوان نے صدرعلوی کی جانب سے انتخابات کی تاریخ تجویزکرنے پر رد عمل میں کہا کہ ملک کےسپریم آفس کی جانب سے ایک بارپھرعوام کو تقسیم کرنیکی کوشش کی گئی۔
فردوس عاشق نے کہا کہ صدر کی جانب سے انتہائی عجلت میں انتخابات کی تاریخ تجویز کی گئی ہے،ان کا یہ عمل الیکشن کمیشن کے آئینی دائرہ اختیارمیں مداخلت ہے۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں انتخابات کی تاریخ دے دی
— The President of Pakistan (@PresOfPakistan) February 20, 2023
صدر مملکت نے الیکشن ایکٹ 2017 ء کے سیکشن 57 ایک کے تحت 9 اپریل بروز اتوار پنجاب اور خیبر پختونخواہ کی صوبائی اسمبلیوں کیلئے انتخابات کا اعلان کردیاhttps://t.co/Gr3iBpm8L2
یاد رہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ 9 اگست کو وزیراعظم کے مشورے پر قومی اسمبلی کو تحلیل کیا، اس لئے عام انتخابات 6 نومبر 2023ء کو ہونے چاہئیں۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملک بھر میں عام انتخابات نئی حلقہ بندیوں کے تحت کرانے کا اعلان کیا تھا، اور نئی حلقہ بندیوں کی حتمی تاریخ پہلے 14 دسمبر مقرر کی تھی تاہم اس میں ترمیم کرتے ہوئے بعد ازاں 30 نومبر کی تاریخ دی گئی ہے۔