تحریک انصاف کےچیرمین بیرسٹرگوہر نے کہا الیکشن کمیشن 26 ویں ترمیم کے بعد سٹے پر چل رہا ہے اور ہمارے ارکان کو نااہل کرنےکا سیزن ابھی تک جاری ہے۔
چیرمین تحریک انصاف بیرسٹرگوہر نےمیڈیا سےگفتگو کرتے ہوئےکہا الیکشن کمیشن ہمارےخلاف ہرفیصلہ رات کی تاریکی میں کرتا ہے،پاکستان کی عدلیہ ہمیشہ سے متنازع رہی ہے،سپریم کورٹ کے ججز بھی انصاف مانگ رہے ہیں۔
26 مزیدکہابنگلہ دیش نیپال کا حال سب کےسامنے ہے،ایسا ہوتا رہا تو ریاست خطرے میں پڑ جائے گی، تناو ختم نہ ہوا تو ملک کا بہت بڑا نقصان ہوگا،اپیل کرتا ہوں اتنی سختیاں نہ کریں جس سے ریاست خطرے میں پڑ جائے۔






















