خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے میں کم ازکم اجرت 36 ہزار روپے سے بڑھا کر 40 ہزار کرنے کی منظوری دے دی،خواتین اور خواجہ سراؤں کو مردوں کے برابر اجرت دی جائے گی ، اعلامیہ جاری کردیا گیا ۔
محکمہ محنت خیبر پختونخوا کی جاری اعلامیہ کے مطابق کابینہ نے بجٹ میں ماہانہ کم ازکم اجرت 36 ہزار روپے سے سے بڑھا کر 40 ہزار کرنے کی منظوری دی تھی ۔جس پر یکم جولائی 2025 سے عمل درآمد کیا جائے گا ۔کم از کم اجرت کا اطلاق صنعتی ،کمرشل غیر ہنر مند سمیت تمام شعبوں کے محنت کشوں کے لئے ہے۔ خواتین اورخواجہ سرا ملازمین کو مرد ملازمین کے برابر کم از کم اجرت ملے گی۔صوبے میں آٹھ گھنٹے کی یومیہ اجرت 1538.46روپے مقرر کی گئی ہے ۔






















