وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے جلال پور پیر والا کیلئے خصوصی پیکج کا اعلان کر دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق مریم نوازشریف کا کہناتھا کہ جان نقصان پر 10 لاکھ روپے امداد دی جائے گی جبکہ جس کا مکمل گھر بہہ گیاہے اسے بھی 10 لاکھ روپے دیئے جائیں گے، جس کے مکان کا کچھ حصہ گرا ہے اسے 5 لاکھ روپے ادا کیئے جائیں گے۔وزیراعلیٰ پنجاب کا کہناتھا کہ بڑا جانور بہہ جانے پر 5 لاکھ جبکہ چھوٹے جانور کے 50 ہزار ادا کیئے جائیں گے ۔






















