ٹک ٹاکر سمیعہ حجاب کے مبینہ اغوا اور دھمکیوں کا کیس، عدالت نے ملزم حسن زاہد کی ضمانت خارج کرتے ہوئے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔
کیس کی سماعت جوڈیشل میجسٹریٹ یاسر محمود چوہدری نے کی، ملزم زاہد حسین کو عدالت کے روبرو پیش کیا گیا۔ پولیس نے اغوا کے مقدمے میں مزید آٹھ روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔عدالت کو بتایا گیا کہ ملزم سے موبائل، گاڑی اور اسلحہ برآمد کرنا ہے ۔ملزم کی نشاندہی پر دیگر ملزمان کی گرفتاری بھی عمل میں لائی جائے گی۔
وکیل صفائی نے بتایا حسن زاہد اور خاتون سمیہ حجاب کی منگنی ہو چکی ہے، دوسری ایف ائی آر میں گرفتار کیا گیا تو وقوعہ کے وقت ملزم ریسٹ ہاؤس میں موجود تھا، عدالت نے دونوں طرف کے وکلا کے دلائل سن کر دھمکیاں دینے اور نقدی چھیننے کے مقدمے میں ملزم کا دو دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا جبکہ اغوا کے مقدمے میں ملزم کی ضمانت خارج کرتے ہوئے اسے جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔ عدالتی حکم کے بعد پولیس نے اغوا کے کیس میں ملزم کی دوبارہ گرفتاری ڈال دی۔






















