سیلاب کے باعث عازمین حج کی رجسٹریشن کی مدت میں توسیع کردی گئی۔
گزشتہ برس حج سےمحروم نجی اسکیم کےعازمین کو ایک اور موقع دیدیاگیا،سیلاب کے باعث عازمین کی رجسٹریشن کی مدت میں توسیع کردی گئی۔
ذرائع وزرات مذہبی امور کےمطابق وزارت کی پورٹل پررجسٹریشن جاری ہے،پرائیویٹ آپریٹرزبچ جانے والے کوٹے پرنئی درخواست وصول کرسکیں گے،رقم واپس لینے والے عازمین گزشتہ برس کے پیکج پر حج نہیں کر سکیں گے۔
21 ہزار عازمین اب تک رجسٹریشن کرواچکے ہیں،پہلےنجی اسکیم عازمین کو 8 ستمبر تک رجسٹریشن کا موقع دیا گیا تھا۔






















