سندھ کے ضلع دادو میں مون سون بارشوں کے پیش نظر تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے کل بند رہیں گے۔
اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر دادو سید مرتضیٰ علی شاہ نے باقاعدہ اعلامیہ جاری کر دیا ہے جس کے مطابق یہ فیصلہ طلبہ، اساتذہ اور دیگر تعلیمی عملے کی حفاظت کے پیش نظر کیا گیا ہے۔
ڈی سی دادو نے والدین، اساتذہ اور اسکول انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ وہ انتظامیہ کے فیصلے پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے دادو اور گرد و نواح میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کے بعد یہ اقدام احتیاطی تدبیر کے طور پر اٹھایا گیا ہے۔





















