پاکستانی شہریوں کے ڈیٹا بیچنے کے دھندے میں ویب سائٹس کے علاوہ متعدد موبائل ایپلیکیشنز کے استعمال ہونے کا انکشاف سامنے آ گیا ، ویب سائٹس اور موبائل ایپس پر ڈیٹا بیچنے والوں کی گرفتاری کا فیصلہ بھی کرلیا گیا ہے ۔
نیشنل سائبر کرائم ایجنسی کی خصوصی ٹیم کی تفتیش کے دوران نئے انکشافات سامنے آ گئے، ابتدائی تحقیقات کے مطابق ڈیٹا بیچنے کے دھندے میں ویب سائٹس کے علاوہ متعدد موبائل ایپلیکیشنز کے استعمال ہونے کے حوالے سے این سی سی آئی اے کی ٹیم نے ویب سائٹس کیساتھ ساتھ ایپلیکیشنز کا تجزیہ بھی شروع کردیا ہے ، یہ جائزہ بھی لیا جا رہا ہے کہ ڈیٹا دو ہزار تئیس سے پہلے چوری ہوا یا بعد میں ؟ ، ڈیٹا بیچنے والی ویب سائٹس اور ایپس کی نشاندہی کرلی گئی ،ان ویب سائٹس اور ایپس کو پاکستان میں مکمل بندکرنے کے حوالے سے بھی پی ٹی اے کو لکھ دیا گیا ہے۔ڈیٹا بیچنے کے دھندے میں ملوث افراد کیخلاف پیکاایکٹ کے تحت کارروائی کی جائے گی ۔






















