متحدہ عرب امارات میں آج سے شروع ہونے والے ایشیا کپ 2025 کی ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی، ٹرافی کی رونمائی کی تقریب میں تمام ٹیموں کے کپتانوں نے شرکت کی۔
ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی نے ٹرافی کی رونمائی کی،اس موقع پر پاکستان اور بھارتی کپتانوں کی نظروں کا ملاپ اور مصافحہ مرکز نگاہ رہا،بھارت اور پاکستان کے کپتانوں کے درمیان میں افغانستان کے کپتان کو بٹھایا گیا۔
تمام ٹیموں کےکپتانوں نے پریس کانفرنس کےدوران صحافیوں کےسوالوں کےجواب بھی دیئے،قومی ٹی 20 ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا کا کہنا ہےہمیں کوئی خاص ہدایت تو نہیں ملی بس اپنے گیم پر توجہ رکھیں گے،ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں کوئی ٹیم فیورٹ نہیں ہوتی،ایک سے دو اوورز میں گیم تبدیل ہوجاتا ہے۔ ،4ماہ میں تین سیریزکھیل چکے، بطور ٹیم اچھا پرفارم کیا،ہم یو اے ای کی کنڈیشنز کو بہت اچھی طرح سمجھتے ہیں۔
View this post on Instagram
مزیدکہا یہ کہنا مشکل ہوگا کہ ہمیں ایڈوانٹیج حاصل ہوگا،ٹیم میں زیادہ ترکھلاڑیوں کا پہلابڑا ٹورنامنٹ ہے،سب پرجوش ہیں،اگرفیلڈ میں کوئی جارحانہ انداز دکھانا چاہےگا توویلکم کرینگے۔
اس دوران بھارتی کپتان سوریا کمار یادو نےکہا ایونٹ میں ایشیا کی بہترین ٹیمیں شریک ہیں،مقابلے چیلنجنگ ہونگے،جب آپ کی تیاری اچھی ہوتی تو آپ فیلڈ پر پراعتماد ہوتے ہو،جارحانہ پن ہمیشہ سے کرکٹ کی فیلڈ میں رہتا ہے،بغیر جارحانہ انداز کے آپ کوئی کھیل نہیں کھیل سکتے۔
افغان ٹیم کے کپتان راشد خان نے کہا ہم چیزوں کو سمپل رکھیں گے اورسخت محنت کرینگے،ہم ٹاپ فور یا فائنل میں پہنچنے کا پریشر نہیں لیں گے۔






















