نائب وزیراعظم ووزیرخارجہ اسحاق ڈارکی قازقستان کے ہم منصب سے اہم ملاقات ہوئی ہے،ملاقات میں پاک قازقستان تعلقات باہمی احترام، اعتماد اور مشترکہ مفادات پر اتفاق کیا گیا۔
ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے سیاسی اور اقتصادی تعلقات،علاقائی روابط کے فروغ کا عزم دہرایا،دونوں رہنماوں نے اتفاق کیاکہ پاکستان اورقازقستان کے تعلقات کو مزید وسعت دی جائے گی، ملاقات متوقع صدارتی دورے سے قبل تعلقات مزید مضبوط بنانے کی کوششوں کا حصہ تھی۔
Deputy Prime Minister/Foreign Minister, Senator Mohammad Ishaq Dar @MIshaqDar50 today received by H.E. Murat Nurtleu, DPM/FM of Kazakhstan, and held a tête-à-tête. The two sides reaffirmed their resolve to deepen political & economic ties, enhance regional connectivity, and… pic.twitter.com/nqoICLohEK
— Ministry of Foreign Affairs - Pakistan (@ForeignOfficePk) September 9, 2025
اس سےقبل قازقستان کےنائب وزیراعظم ،وزیرٹرانسپورٹ اورنائب وزیرتجارت کی وفاقی وزیرمواصلات عبدالعلیم خان،وزیرفوڈ سیکیورٹی رانا تنویرحسین اور وزیرریلویزحنیف عباسی سے ملاقات ہوئی۔دونوں ممالک کےدرمیان مواصلات سمیت مختلف مشترکہ منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
عبدالعلیم خان نےنائب وزیراعظم قازقستان کےدورہ پاکستان کا خیرمقدم کرتے ہوئےکہا دونوں ممالک ذرائع آمدورفت میں خاطرخواہ تعاون کر سکتے ہیں،تجارتی راہدرایاں اوربہترین ذرائع مواصلات ہماری ترجیح ہے ،پاکستان وسطی ایشیا اور یورپ تک رسائی کا خواہاں ہیں،ریل اور روڈ کے ذریعے رابطوں میں اضافے سے تجارت بڑھے گی۔
قازق نائب وزیراعظم ووزیرخارجہ مارات نورتیلو نے پاکستانی عوام کے لئےخیرسگالی کے جذبات کا اظہار کرتےہوئےکہا کہ دونوں ممالک شعبہ مواصلات میں باہمی تجربات سے مستفید ہو سکتے ہیں۔
قازقستان کے وزیر ٹرانسپورٹ اورنائب وزیرتجارت نے یقین ظاہرکیا کہ ان کے دورہ پاکستان سے مستقبل میں دوطرفہ تعاون بڑھانے کےروشن امکانات ہیں،دونوں ملکوں کےدیرینہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے،قازق وفد نے پاکستان میں سیلاب سے نقصانات پر افسوس کا اظہار کیا ۔






















