راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر صحافی طیب بلوچ کو تشدد کا نشانہ بنانے والے پی ٹی آئی کارکنوں کیخلاف تھانہ صدر بیرونی میں مقدمہ درج کر لیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق مقدمہ صحافی طیب بلوچ کی مدعیت میں درج کیا گیا، مقدمے میں علیمہ خان کو بھی ملزمہ نامزد کیا گیاہے جبکہ ان کے علاوہ پی ٹی آئی وکیل نعیم پنجوتھا، انتصار ستی اور 40 کے قریب نامعلوم کارکنوں کو بھی ملزمان نامزد کر دیا گیا ۔ مقدمہ میں تعزیرات پاکستان کی 5 دفعات506, 147, 149, 382 اور 427 شامل کی گئیں ہیں ۔





















