این ڈی ایم اے نے 12 سے 48 گھنٹوں میں پنجاب، سندھ اور بلوچستان میں بارشوں کا الرٹ جاری کر دیاہے، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، لاہور، حافظ آباد، فیصل آباد میں بارشوں کاامکان ہے ۔
تفصیلات کے مطابق چنیوٹ اور سرگودھا کےمختلف علاقوں میں ، ملتان،لیہ،خانیوال،وہاڑی،بہاولپور،بہاولنگر،مظفرگڑھ ، ڈیرہ غازی خان،خانپور،راجن پور،لیاقت پور ، ظاہرپیر،صادق آباد اوررحیم یارخان میں شدید طوفانی بارشوں کا امکان ہے ۔نشیبی علاقوں میں سیلابی صورتحال اور ندی نالوں میں طغیانی متوقع ہے ۔
سندھ کے شہر ٹھٹھہ،بدین،تھرپارکر،مٹھی،عمر کوٹ ، میرپور خاص، ٹنڈو محمد خان،کراچی،ٹنڈو آدم،حیدرآباد ، سکھر،لاڑکانہ،شہید بینظیر آباد،خیرپور میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔
دادو،جیکب آباد،کشمور،جامشورو، ژوب،لورالائی،سبی،ڈیرہ بگٹی، سوئی،خضدار،آواران،بارکھان اور لسبیلہ میں بارش متوقع ہے ۔






















