سندھ میں پرائمری اسکول ٹیچرز کو ہائی اسکول ٹیچرزکی حیثیت سے دی گئی ترقی منسوخ کردی گئی
محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے جاری حکمنامے کےمطابق پرائمری اسکول ٹیچرز کو ہائی اسکول ٹیچرزکی حیثیت سے دی گئی ترقی منسوخ کردی گئی ہے،فیصلہ سندھ ہائیکورٹ میں دائرکردہ کیس اور اسکولز ایجوکیشن اینڈلٹریسی ڈیپارٹمنٹ کی ہدایت پرکیا گیا۔
محکمہ تعلیم نے متعلقہ ٹیچرز کو انکے اصل عہدوں پرواپس بھیجنے اور دی گئی تنخواہ واپس لینے کا حکم دیا،کراچی ڈویژن کےتمام ڈی ای اوزکو محکمہ تعلیم نےمراسلہ جاری کردیا۔
یاد رہے کہ چندماہ قبل پرائمری اسکول ٹیچرز کو ہائی اسکول ٹیچرز کے عہدوں پر ترقی دی گئی تھی۔






















