محکمہ موسمیات نے آج سے شہر قائد میں بارشوں کی پیشگوئی کر دی،موسلادھاربارشوں کےباعث شہر میں اربن فلڈنگ کا خطرہ ہے۔
شہر اقتدارمیں صبح سے بوندا باندی کا سلسلہ جاری ہے،شہر بھر میں آج وقفے وقفے سے بادل برستے رہیں گے، آج درجہ حرارت 34 ڈگری تک ریکارڈ کیا جاسکتا ہے،ہوا میں نمی کا تناسب 91 فیصد ہے۔
محکمہ موسمیات نے آج سے تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے،9 اور 10ستمبرکو موسلادھار بارش متوقع ہیں،مون سون کا یہ اسپیل 10 ستمبرتک کراچی پر اثر انداز رہے گا۔






















