امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا غزہ کےمسئلہ کےحل کےلیےکام کررہےہیں،بہت جلد ڈیل کرنےجارہےہیں۔
نیویارک سٹی سےواپسی پرامریکی صدرڈونلڈٹرمپ نے میڈیاسےگفتگو میں کہا 20زندہ لوگ اور تقریباً 38 لاشیں حماس کے قبضہ میں ہیں،سارے واپس لائیں گے،ہم نے دنیا میں 7جنگیں رکوائی ہیں،جن کو روکنا ناممکن تھا۔
صدر ٹرمپ نے حماس کو سنگین نتائج کی دھمکی دیتے ہوئے کہامیری شرائط قبول کریں،دوبارہ موقع نہیں ملےگا،دوسری جانب حماس نے امریکی پیشکش کاخیرمقدم کرتےہوئےغزہ میں مستقل جنگ بندی اوراسرائیلی فوج کے انخلا کا مطالبہ کردیا۔
امریکی صدر نےمزیدکہا روس یوکرین جنگ میں ہرہفتے7ہزار لوگ مارے جارہے ہیں،روس اوریوکرین کی صورتحال سےخوش نہیں ہوں،روسی صدر سےجلدبات کروں گا،شکاگومیں صورتحال خطرناک ہے،وہاں کا گورنرخیال نہیں رکھ رہا،ہم بہت جلد شکاگوکی حفاظت کریں گے۔






















