پنجاب اسمبلی کے کل ہونے والے اجلاس کی کارروائی کا ایجنڈا جاری کردیا گیا۔
اجلاس کی صدارت اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمداحمد خان کریں گے،اجلاس میں سیلاب کی صورتحال پرعام بحث کا اختتامی مرحلہ ہوگا۔،اجلاس کیلئےجاری کردہ ایجنڈےمیں محکمہ صحت وآبادی سے متعلق سوالات دریافت کئےجائیں گے،وقفہ سوالات میں عوام سےمتعلق اراکین کے سوالات کےجواب دئیےجائیں گے، کال اٹینشن نوٹسز پر متعلقہ وزرا سے جوابات طلب کئے جائیں گے۔
ایجنڈے کے مطابق اجلاس میں تحریک التوا کاربھی زیربحث آئیں گی،راحیلہ خادم حسین نےمہنگائی اور کموڈیٹیز ینجمنٹ پرتحریک التوا جمع کرا رکھی ہے،محمد ارشد ملک نےمحکمہ اوقاف ومذہبی امور سے متعلق تحریک التوا کارمیں معاملہ اٹھایا ہے۔
حکومتی رکن قاضی احمد سعید کی تحریک التوا سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن سے متعلق ہےعلی حیدر گیلانی کی طرف سے محکمہ سکول ایجوکیشن پر توجہ مبذول کرائی جائیگی،ارکان فوری نوعیت کے عوامی مسائل بھی پیش کریں گے۔



















