یوم فضائیہ پرصدر آصف علی زرداری اوروزیراعظم شہبازشریف نےقوم کی طرف سے شہدا اور غازی شاہینوں کو سلام پیش کیا،جنگ ستمبر اورحالیہ معرکہ حق میں پاک فضائیہ کے تمام بہادر سپوتوں کی بےمثال کارکردگی کو بیحد سراہا۔
صدرمملکت نےاپنےپیغام میں کہا 1965 کی جنگ میں پاک فضائیہ نےشجاعت اوربہادری کی تاریخ رقم کی، شاہینوں نےمعرکہ حق بنیان مرصوص میں بھی فیصلہ کن کردارادا کیااوردشمن کو ہرمحاذپرمنہ توڑ جواب دیا،قوم کو پاک فضائیہ کے جوانوں کی صلاحیتوں پرفخرہے۔
وزیر اعظم شہبازشریف نےکہاپاک فضائیہ کےشہدا کوسلام جن کی لازوال قربانیاں تاریخ میں روشن ہیں۔آج کا دن پاکستان ائیرفورس کے شاہینوں کی بہادری اور قربانیوں کی یاد دلاتا ہے،جنہوں نے 1965 کی پاک بھارت جنگ کےدوران پاکستان کا دفاع کیا،پاک فضائیہ نےمعرکہ حق بنیان مرصوص میں دشمن کو چاروں شانےچیت کیا اور پوری دنیا کو حیرت زدہ کردیا،انہوں نےثابت کیاکہ دشمن کتنا ہی مضبوط ہو کبھی جذبے کو شکست نہیں دے سکتا۔






















